• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50046

    عنوان: اگر نکاح ہوا ہو رخصتی نہ ہوئی ہو تو کیا اس حال میں لڑکی کے لیے عدت ضروری ہے؟ نکاح صرف باہر جانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن بعد میں معاملہ چل نہیں سکا۔ براہ کرم جواب بتادیں۔

    سوال: اگر نکاح ہوا ہو رخصتی نہ ہوئی ہو تو کیا اس حال میں لڑکی کے لیے عدت ضروری ہے؟ نکاح صرف باہر جانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن بعد میں معاملہ چل نہیں سکا۔ براہ کرم جواب بتادیں۔

    جواب نمبر: 50046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 207-172/H=2/1435-U اگر صرف نکاح ہوا تھا،رخصتی اور خلوتِ صحیحہ نہیں ہوئی دونوں کی یکجائی سے پہلے ہی طلاق ہوگئی تو عدت واجب نہیں ہے، اور بعد نکاح خلوتِ صحیحہ ہوگئی تھی تو عدت واجب ہے، اور مراد خلوتِ صحیحہ سے یہ ہے کہ دونوں میں اس طرح یکجائی ہوگئی ہو کہ جماع کرنے میں کچھ مانع طبعی یا شرعی نہ رہا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند