• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 49766

    عنوان: بکر نے زید کی ماں کا دودھ پیا ہے تو كیا زید كی شادی بكر كی بہن نغمہ سے ہوسكتی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مشائخِ عزام مسئلہ ذیل کے بارے میں:- کہ زید اور بکر دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔ اور زید کے گھر والے چاہتے ہیں کہ زید کی شادی بکر کی بہن نغمہ سے کردی جائے ۔ مگر مشکل یہ ہے کہ بکر نے اپنی خالہ یعنی زید کی ماں کا دودھ پیا ہے ۔(آپس میں رضائی بھائی ہیں) تو ان حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے آیا زید کی شادی نغمہ سے کردینی چاہئے یا کوئی شرعی رکاوٹیں ہیں۔ براہ کرم مدلل مفصل تسلی بخش جواب دیکر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 49766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 89-90/D=1/1435-U بکر نے زید کی ماں کا دودھ پیا ہے تو زید وبکر رضاعی بھائی ہوئے مگر نغمہ نے تو نہیں پیا ہے اس لیے زید کی شادی نغمہ کے ساتھ کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند