• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 49451

    عنوان: دوسرا نکاح کرنا ہے تو پہلی بیوی سے اجازت لینا شرط ہے؟یا نہیں؟

    سوال: کیا ایک بیوی رہتے ہوئے دوسرا نکاح کرنا ہے تو پہلی بیوی سے اجازت لینا شرط ہے؟یا نہیں؟ اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں دوسرانکاح درست ہے یا نہیں؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 29-36/L=1/1435-U دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے، اگر کوئی شخص پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح کرنا چاہے تو کرسکتا ہے اور وہ نکاح صحیح اور درست مانا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند