• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 49311

    عنوان: بیوس سے صحبت کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے اور اس کے آداب کیا ہیں؟

    سوال: بیوس سے صحبت کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے اور اس کے آداب کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 49311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1555-1551/N=1/1435-U شرعی اعتبار سے بیوی سے جس طرح چاہیں صحبت کرسکتے ہیں، کھڑے ہوکر، بیٹھ کر، لیٹ کر، آگے کی طرف سے، پیچھے کی طرف سے (اگلی شرم گاہ میں)، مرد اوپر ہو اور عورت نیچے یا اس کے برعکس؛ سب طرح بیوی سے صحبت کرنا جائز ودرست ہے البتہ پچھلی شرم گاہ (پاخانہ کے مقام) میں صحبت کرنا جائز نہیں، حرام ہے۔ اور جماع میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ عورت نیچے ہو اور مرد اوپر اگرچہ اس کے برعکس بھی جائز ہے اور اگر مرد عورت سے پہلے فارغ ہوجائے تو اسے عورت کے فارغ ہونے تک برابر مشغول رہنا چاہیے، ہٹنا نہیں چاہیے اور صحبت سے پہلے عورت کو جماع کے لیے مکمل طور پر آمادہ بھی کرلینا چاہیے، پیار ومحبت کی باتیں اور کام کے ذریعہ، عورت کو مکمل طور پر تیار کیے بغیر صحبت کرنا اچھا نہیں، اور صحبت کے بعد دونوں کو پیشاب بھی کرلینا چاہیے تاکہ اگر منی کا کوئی قطرہ سوراخ میں رہ گیا ہو تو وہ خارج ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند