• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 49027

    عنوان: رضاعت

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک لڑکا ایک لڑکی سے کہتا ہے کہ کیا تم میرے ساتھ نکاح کے لیے راضی ہو اور میں تم کو قبول ہوں مجھے ہاں یا نا میں جواب دو اور تمہاری ہاں میں میری زندگی ہے ورنہ میرے لے موت ہے تو لڑکی پہلے کہتی ہے کہ یہ تو والدین کی مرضی پر ہے ، لیکن لڑکا کہتاہے کہ ہاں میری بات کا جواب دو تو لڑکی کہتی ہے کہ ہاں ، وہاں پر ایک لڑکا اور دولڑکیاں بھی موجود تھیں ، سب عاقل اور بالغ تھے ، ان کے سامنے لڑکے نے پوچھا کہ وہ نکاح کے لے راضی ہے اور اس نے کہا کہ ہاں ، لیکن اس بات کا کسی کو بھی نہیں پتا تھا کہ اس طرح نکاح ہوجاتاہے تو کیا نکاح ہوگیا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 49027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1558-1036/L=1/1435-U لڑکا اور لڑکی کے درمیان جو کچھ مذاکرہ ہوا اس کا حاصل یہ ہے کہ لڑکی نے نکاح کے لیے رضامندی کا اظہار کیا، یعنی ہم مستقبل میں نکاح کے لیے راضی ہیں، مذاکرہ میں کوئی ایسی بات نہیں ہے، جس سے پتہ چلے کہ لڑکا لڑکی فی الفور نکاح کررہے ہیں،اس لیے مذکورہ بالا صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند