• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 48780

    عنوان: مبہم الفاظ سے نكاح

    سوال: ایک لڑکے نے ایک لڑکی کو اس طرح کے الفاظ کہے (کیا تم مجھ سے شادی کروگی)اور اس جگہ پر بہت سے مسلمان لڑکے اور لڑکیاں موجود تھیں تو کیا مذکورہ واقعہ سے ان دونوں کا نکاح ہوگیا؟ یا نہیں ہوا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 48780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1484-1009/L=1/1435-U مذکورہ بالا الفاظ ”وعدہٴ نکاح“ کے الفاظ ہیں اس سے نکاح منعقد نہیں ہوا، نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال ضروری ہے جن سے اسی وقت میں نکاح کرنے کا پتہ چلے اور پھر لڑکی اس کو قبول کرے، مثلاً لڑکا یہ کہے کہ ”میں نے تم سے نکاح کیا“ اور لڑکی یہ کہے کہ ”میں نے قبول کیا“ اور دونوں کے جملے کو کم از کم دو گواہ سن لیں۔ سوال میں مذکور جملے میں مستقبل میں نکاح کرنے کا وعدہ لیا جارہا ہے، نیز لڑکی کی طرف سے قبول کرنا بھی مذکور نہیں ہے، اس لیے مذکورہ بالا صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند