• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 48667

    عنوان: نکاح کے صحیح ہونے کے لیے کم ازکم دو مسلمان گواہوں کا ہونا ضروری ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ وقت پہلے میں نے ایک شخص سے اس طرح نکاح کیا کہ کاغذ پر یہ لکھا کہ مجھے یہ نکاح قبول ہے اور اسے تین بار لکھا اور پھر تین بار دستخظ بھی کیااور پھر لڑکے سے چھپکے دستخظ لیا اور پھر اسے بتایا اور پوچھا کہ قبول ہے نا تو اس نے بھی ہاں کی ، کیا اس سے نکاح ہوگیا؟ وہ کاغذ اب ابھی میرے پاس ہے ، کیا میں اس کے نکاح میں ہوں یا کسی اور سے نکاح کرسکتی ہوں ؟ براہ کرم، جواب دیں ، میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 48667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1554-1228/B=12/1434-U نکاح کے صحیح ہونے کے لیے کم ازکم دو مسلمان گواہوں کا ہونا ضروری ہے، یہاں گواہ نہیں ہیں، اس لیے یہ نکاح صحیح اور منعقد نہ ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند