معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 48440
جواب نمبر: 48440
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1547-1201/B=12/1434-U درمختار میں ہے: وفی الخلاصة وطئ أخت امرأتہ لا تحرم علیہ امرأتہ کذا في الخلاصة، اس فقہی عبارت سے معلوم ہوا کہ اگر شوہر نے اپنی سالی کے ساتھ کوئی نازیبا حرکت کی،مثلاً اس کا بوسہ لے لیا یا اس کی چھاتی پکڑی، یا کولہے کو چھوا یا اس کے ساتھ ہمبستری کرلی تو اگرچہ یہ حرام ہے اور سنگین جرم ہے، مگر اس کی بیوی اس پر حرام نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند