معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 47882
جواب نمبر: 47882
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1389-1374/N=12/1434-U اگر آپ کے نکاح میں نکاح پڑھانے والا اہل السنة والجماعت میں سے ہوگا، اہل بدعت سے نہ ہوگا البتہ صرف مسجد اہل بدعت کی ہوگی تو آپ اہل حق نکاح خواں سے بوجہ مجبوری اہل بدعت کی مسجد میں نکاح پڑھواسکتے ہیں، گنجائش ہے، اوراگر آپ کا نکاح کوئی بدعتی پڑھائے گا تو آپ لڑکی والوں سے صاف معذرت کردیں کہ ہم کسی بدعتی سے اپنا نکاح نہیں پڑھواسکتے کیونکہ اہل بدعت لازمی طور پر نکاح پڑھانے میں امور بدعت کا ارتکاب کرتے ہیں، آپ جب صاف صاف لڑکی والوں سے کہہ دیں گے تو ان شاء اللہ اپنی ضد سے باز آجائیں گے، اللہ تعالیٰ آپ کو سنت کے مطابق نکاح کی توفیق عنایت فرمائیں۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند