• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 47677

    عنوان: ایسی صورت میں کیا ہمارا نکاح برقرار ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے اور میری بیوی کے بیچ فون پہ جھگڑا ہوا ، کسی پرانی بات کو لے ، میں نے بیوی کو قسم کھانے کے لیے کہا تو اس نے اللہ کی قسم کھاکے بتایا کہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہوگا تو میرا تمہارا رشتہ ختم تو بیوی نے کہا کہ ٹھیک ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ مجھے در اصل شک بہت زیادہ ہے اور میں جانتاہوں کہ میری بیوی ایسی نہیں ہے، میں اسے ایسے ہی کسی بھی وہم یا شک کی بنیاد پر پریشان کرتارہتاہوں۔ بیوی نے قسم کھاکے بتادیا کہ اس کا ماضی بالکل صاف ہے، کیا ہمارا نکاح برقرار ہے؟

    جواب نمبر: 47677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1340-920/L=12/1434-U مذکورہ بالا صورت میں اگر ماضی میں بیوی نے اس عمل کو نہیں کیا ہے جس پر آپ نے رشتہ ختم ہونے کو معلق کیا ہے تو کوئی طلاق بیوی پر واقع نہیں ہوئی اور آپ دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند