• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 47605

    عنوان: میاں بیوی کی کتنی اولاد ہونی چاہئے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ میاں بیوی کی کتنی اولاد ہونی چاہئے؟

    جواب نمبر: 47605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1311-985/B=11/1434-U شریعت اسلام میں اس کی تحدید نہیں کی گئی ہے نہ ہی یہ بندوں کی قدرت میں ہے، ہاں حدیث شریف میں یہ ضرور آیا ہے کہ زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ اولاد جننے والی سے نکاح کیا کرو، تاکہ قیامت کے دن میں اپنی امت کی کثرت پر فخر کروں، نکاح کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ توالد وتناسل کا سلسلہ جاری رہے اور بڑھتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند