• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46755

    عنوان: محرم اور غیر محرم کون کون ہے؟

    سوال: (۱) رشتہ داری میں نکاح کس کس کے ساتھ کرسکتے ہیں؟ (۲) رشتہ دار ی میں نکاح کس کس کے ساتھ نہیں کرسکتے ہیں؟(محرم اور غیر محرم) (۳) محرم اور غیر محرم کون کون ہے؟

    جواب نمبر: 46755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1136-740/L=10/1434 محرم عورتیں وہ کہلاتی ہیں جن سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام ہو، جیسے ماں، بیٹی، بہن، خالہ، پھوپھی، بھتیجی، بھانجی، رضاعی ماں، رضاعی بہن وغیرہ، ان سے نکاح کرنا کبھی بھی جائز نہیں۔ ان کے علاوہ دیگر رشتہ دار عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہے، بہتر یہ ہے کہ جس لڑکی سے نکاح کرنا ہو لڑکے سے اس کا کیا رشتہ ہے؟ کی صراحت کرکے مسئلہ معلوم کرلیا جائے، پھر اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند