• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46491

    عنوان: منكوحہ سے دوبارہ نكاح كرنا؟

    سوال: حضرت مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ میں نے گھر والوں سے چھپ کر نکاح کر لیا تھا لیکن اب گھر والے راضی ہیں اور میں ان کو یہ نہیں بتانا چایتا کہ میں نے پہلے سے اس لڑکی سے نکاح کیا ہوا ہے تو کیا میں گھر والوں کو دکھانے کے لء ے پھر دوبارہ اسی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہوں اور ہاں پچھلے نکاح کے بعد ہم دونوں میں کوء ازدواجی تعلقات یعنی وطی وغیرہ بھی نہیں تھے؟

    جواب نمبر: 46491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1101-718/L=10/1434 اگر مصلحت سے آپ دوبارہ اسی لڑکی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند