• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46339

    عنوان: اگر زید کی بہن نے اُس چچی کا دودھ نہیں پیا ہے تو اس کا نکاح چچی کے بیٹے سے جائز ہے

    سوال: زید کے چچی نے زید کو دودھ پلایا ہے تو کیا زید کی بہن اس کی چچی کے بیٹے سے نکاح کرسکتی ہے؟نہیں تو کیوں؟براہ کرم، وضاحت کے ساتھ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1021-1021/M=8/1434 صورت مسئولہ میں اگر زید کی بہن نے اُس چچی کا دودھ نہیں پیا ہے تو اس کا نکاح چچی کے بیٹے سے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند