• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46136

    عنوان: كیا وہ لڑكی جس كو حیض نہ آتا ہو نكاح كرسكتی ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ مجھے حیض نہیں آتاہے تو کیا میرے لیے نکاح کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 46136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1053-1034/N=9/1434 عورت کو بیماری یا کسی اور وجہ سے حیض نہ آنا شرعی اعتبار سے نکاح کی صحت سے مانع نہیں، کتابوں میں آئسہ (وہ عورت جسے درازی عمر کی وجہ سے حیض آنا بند ہوگیا ہو) اور صغیرہ (وہ لڑکی جسے کم عمری کی وجہ سے ابھی حیض آنا شروع نہ ہوا ہو) کی طلاق اور عدت وغیرہ سے متعلق متعدد مسائل مذکور ہیں، اس لیے آپ کے لیے نکاح کرنا شرعی اعتبار سے بلاشبہ جائز ودرست ہے، البتہ آپ جس سے نکاح کریں اس کو شادی سے پہلے اپنی صورت حال سے مطلع کردیں تاکہ شادی کے بعد آپ کو مختلف دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، نیز آپ کی طرف سے دھوکہ دینا بھی نہ پایا جائے۔ اور آپ کسی تجربہ کار حکیم سے علاج بھی کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند