• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46055

    عنوان: ہندو لڑكی سے شادی؟

    سوال: کیا ہند و لڑکی سے شادی کرنا صحیح ہے یا نہیں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں وہ پہلے بہت ہی نادان تھی ، اسے کسی چیز کی سمجھ نہیں تھی نہ اس کو اس کے گھروالوں نے کبھی سمجھایا ، وہ پہلے کسی بھی لڑکے کے ساتھ گھومنے چلی جاتی تھی اورنہ ہی اسے کسی چیز سے شرم آتی تھی ، میں نے اس کو کچھ قرآن کی بات سمجھائی ہے وہ بہت اچھے سے سنتی ہے اور وہ ہر ایک کام صحیح سے کرنا چاہتی ہے، وہ مجھ سے کہتی ہے کہ اپنے خدا سے دعا کریئے کہ میرا دماغ صحیح رہے اور میں کبھی نہ بہکوں، میں نے اسے پاک صاف رہنے کے لیے کہا تھا وہ اب اسے کرنے کی کوشش کررہی ہے ، کیا میں اس سے شادی کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 46055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1054-1035/N=9/1434 ہندو مذہب کے پیروکار کافر ومشرک ہیں اور قرآن نے مشرک عورتوں سے نکاح کرنے سے منع کیا ہے، وَلَا تَنْکِحُوا المُشْرِکاتِ حتی یُوٴمنَّ (سورہٴ بقرہ آیت: ۲۲۱) اس لیے جس ہندو لڑکی سے آپ نکاح کرنا چاہتے ہیں جب تک وہ مسلمان اور مومنہ نہ ہوجائے آپکا اس سے نکاح کرنا ہرگز جائز ودرست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند