• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 4574

    عنوان:

    (۱)کیا شادی شدہ جوڑے ہمبستری کے وقت بالکل ننگے ہوسکتے ہیں؟ (۲) مباشرت کے وقت میاں بیوی کے درمیان اسلام میں کیا حدود ہیں؟

    سوال:

    (۱)کیا شادی شدہ جوڑے ہمبستری کے وقت بالکل ننگے ہوسکتے ہیں؟ (۲) مباشرت کے وقت میاں بیوی کے درمیان اسلام میں کیا حدود ہیں؟

    جواب نمبر: 4574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 209/ ب= 206/ ب

     

    (۱و۲) یہ بے حیائی کی بات ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میری شرمگاہ نہیں دیکھی نہ میں نے آپ کی شرمگاہ دیکھی، ہمبستری کے وقت بقدر ضرورت کپڑے کھولنے چاہیے۔ ویسے بیوی مرد کے ستر کو اور مرد عورت کے ستر کو دیکھ سکتا ہے فی نفسہجائز ہے، مگر شرم وحیاء اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ حتی الامکان اس سے اجتناب کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند