معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 4523
کیا ہر مہینہ کی تین راتوں کویعنی پہلی، آخری اور پندرہویں، مباشرت کرنا مکروہ ہے؟ یہ کہاجاتاہے کہ شیطان ان راتوں کو پھرتے رہتے ہیں۔ برائے کرم ان راتوں میں جماع کی ناپسندیدگی کے بارے میں مطلع کریں۔
کیا ہر مہینہ کی تین راتوں کویعنی پہلی، آخری اور پندرہویں، مباشرت کرنا مکروہ ہے؟ یہ کہاجاتاہے کہ شیطان ان راتوں کو پھرتے رہتے ہیں۔ برائے کرم ان راتوں میں جماع کی ناپسندیدگی کے بارے میں مطلع کریں۔
جواب نمبر: 452301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 808=869/ د
از روئے شرع مذکورہ تاریخوں میں مباشرت کرنا مکروہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عباد اللہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی کی جب کہ عباد اللہ کے ایک بھائی نے اپنی اسی پھوپھی کا دودھ پیاتھا ، لیکن خود عباد اللہ نے ان کا دودھ نہیں پیاتھا تو کیا عباد اللہ کی یہ شادی جائزہوگی ؟
1994 مناظرکیا اپنے منگیتر سے اپنے خیالات و جذبات کے سلسلے میں بات کرنا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا منع ہے؟ نیز، کیا اس سے ہر بات میں شریک ہونا منع ہے؟
1985 مناظرمیرے ایک دوست نے ایک عورت کا دودھ پیا تھا، کیا اس عورت کی لڑکی سے شادی ہوسکتی ہے؟
2790 مناظرکسی کواگر نکاح کرنا ہو تو دونوں یعنی مرد اور عورت کے لیے مختلف قسم کی سنتیں کیا ہیں بشمول اس کے کہ مرد اپنے گھر میں کیسے رہے گا نکاح کے لیے اور کس طرح کی تیاری مرد او رعورت نکاح سے پہلے کریں گے؟
3551 مناظرمیں جلد ہی پاکستان میں ایک لڑکی سے شادی کروں گا۔ ہم نے پہلے ہی اپنی وزارت برائے مذہبی امور ، عمان میں اس سے شادی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔اگر ہم عمان سے باہر کسی لڑکی سے شادی کرتے ہیں توعمانی شہری ہونے کے ناطے ہم کو اس کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔اس کے والد بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں، انھوں نے اجازت دے دی ہے۔ کیا اب میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں یا اس کو موبائل کے ذریعہ سے میسج بھیج سکتا ہوں؟ یہاں کچھ اور اسباب ہیں پہلے میں داڑھی نہیں رکھتا تھا (اللہ مجھ کو معاف کرے) لیکن جب میں تبلیغ میں گیا تو میں بہت حد تک بدل چکا ہوں۔ اس لیے وہ سوچتی ہے کہ میں پورے طور پر متشدد ہوں۔ اس لیے میں اس شبہ کو دور کرنا چاہتا ہوں اور کسی طرح سے میں اس کو دعوت دینا چاہتا ہوں اپنی بات چیت کے ذریعہ سے۔ دوسرے میں دن بدن مایوس ہوتا جارہا ہوں کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کو نہیں دیکھتا ہوں اورنہ ہی کوئی دوستی رکھتا ہوں۔ اس لیے میں اپنے آپ کو اس سے بات کرکے موقع دینا چاہتا ہوں۔ کیا میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں اور یا موبائل کے ذریعہ سے اس کو میسج بھیج سکتا ہوں؟
2082 مناظر