• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 44185

    عنوان: ولیمہ کے بارے میں

    سوال: نکاح کا بعد ولیمہ کب کرنا چاہیے؟ دوسرے دن یا کچھ وقفے کے بعد، خلوت ک بعد. خلوت سے کیا مراد ہے. کیا سوحبت شرط ہے؟ گستاخی معاف حضرت لیکن اس مسلے مے پریشان ہوں. بارے مہربانی واضح کیجیے. جزاکاللہ.

    جواب نمبر: 44185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 433-433/M=4/1434 ولیمہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ نکاح کے بعد جس رات میاں بیوی کی پہلی ملاقات وخلوت ہو اس سے اگلے روز حسب استطاعت لوگوں کو کھانا کھلایا جائے، ہمبستری شرط نہیں ہے، دو روز تک ولیمہ مسنونہ کا وقت رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند