• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43823

    عنوان: آج کے سكہ رائج الوقت کے مطابق حق مہر کتنا ہوتا ہے

    سوال: آج کے سكہ رائج الوقت کے مطابق حق مہر کتنا ہوتا ہے

    جواب نمبر: 43823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 298-298/M=3/1434 حق مہر سے مراد اگر اقل مہر ہے تو حنفیہ کے نزدیک کم سے کم مہر دس درہم ہے جس کا وزن گرام کے حساب سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ہے کما في الأوزان المحمودہ وإیضاح المسائل اس کی قیمت سکہ رائج الوقت یعنی روپیہ کے اعتبار سے کتنی ہوتی ہے، یہ بازار سے معلوم کی جاسکتی ہے، اور اگر زیادتی کی مقدار مراد ہے تو شریعت میں اس کی کوئی تعیین نہیں ہے، زوجین اپنے احوال واستطاعت کے اعتبار سے جتنی چاہیں مقرر کرسکتے ہیں البتہ مہر باندھنے میں بہت زیادہ غلو پسندیدہ نہیں، اس سے منع کیا گیا ہے، اور اگر مراد مہر فاطمی ہے تو اس کا وزن ڈیڑھ کلو 30 گرام 900 ملی گرام چاندی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند