معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 43757
جواب نمبر: 43757
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 302-302/M=3/1434 ایسی بیوی کو طلاق دینا لازم وواجب نہیں اگر شوہر رکھنا چاہے تو اپنی زوجیت میں رکھ سکتا ہے اور طلاق دے کر زوجیت سے الگ بھی کرسکتا ہے، لیکن اگر بیوی صدق دل سے توبہ کرلے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر شوہر کو اطمینان ہوجائے تو اس کو طلاق دینے کے بجائے منکوحہ برقرار رکھنا بہتر ہے اور شوہر اس کو حکمت ونرمی سے گناہ کے سخت عذاب سے ڈراتا رہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند