• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43632

    عنوان: مجھے ایک لڑکی سے محبّت ہوگئی ہے، کافی ہمّت کر کے آپ کی سائٹ پر میسیج کر رہا ہوں اور الحمدللہ مجھے یقین ہے آپ اس مسئلے کا حل مجھے بتا ئیں گے

    سوال: میرا نام دانش ہے، میری عمر ۲۳ سال ہے ، میں کراچی پاکستان میں رہتا ہوں، مجھے ایک لڑکی سے محبّت ہوگئی ہے، کافی ہمّت کر کے آپ کی سائٹ پر میسیج کر رہا ہوں اور الحمدللہ مجھے یقین ہے آپ اس مسئلے کا حل مجھے بتا ئیں گے.....بات کچھ یوں ہے کہ میں جس لڑکی سے محبّت کرتا ہوں اس کا تعلّق قادیان سے ہے، اس نے مجھے کہا ہے کہ میں شادی کے بعد قادیانیت چھوڑ دں گی ، اب مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں میں اس کے ساتھ اپنا تعلّق رکھوں یا سب کچھ بتا کے اسے کہوں کہ تم مجھے بھول جاوَ ہمیشہ کے لئے۔ آپ مہربانی فرما کے مجھے اس پریشانی سے نکالیں اور اس مسئلے کا حل بتائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 43632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 297/192/L=3/1434 اگر آپ کو یقین ہوجائے کہ وہ واقعی قادیانی مذہب سے صدق دل سے تائب ہوکر آپ سے نکاح کرے گی تو اس کو کلمہ پڑھواکر اس سے نکاح کرسکتے ہیں، البتہ بالعموم جولڑکیاں محض شادی کے لیے اسلام قبول کرتی ہیں وہ بالعموم اسلام پر قائم نہیں رہتیں اس لیے آپ اس ناحیہ پر بھی غور کرلیں اور شادی سے پہلے گھروالوں سے مشورہ ضرور کرلیں ورنہ اس سے بسا اوقات مصائب پیدا ہوجاتے ہیں۔ ============= نوٹ: جواب درست ہے، قادیانی مرتد ہیں دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند