معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 43510
جواب نمبر: 43510
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 289-135/L=3/1434 مس بالشہوت سے حرمت مصاہرت کا ثبوت اس وقت ہوتا ہے اور جس کے بعد بیوی حرام ہوجاتی ہے جب کہ لڑکی کی عمر ۹/ سال یا اس سے زائد ہو، چھ ماہ کی بچی کو پیار کرنے اور اس سے بوسہ لینے میں مضائقہ نہیں اگر ایسی حالت میں شہوت بھی ہوجائے تو بیوی حرام نہ ہوگی۔ ہاں شہوت کے اندیشہ کے وقت اس طرح کا پیار نہ کرنا چاہیے، یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ لڑکی کی عمر ۹/ سال یا اس سے کم ہو لیکن لڑکی کی عمر ۹/ سال یا اس سے زائد ہو تو اس سے ہنسی مذاق وغیرہ میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ بوسہ وغیرہ نہ لیا جائے کہ اس سے اندیشہ ہے کہ حرمت مصاہرت کا ثبوت ہوجائے اور بیوی ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند