• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43443

    عنوان: رشتے كے لیے لڑكی كا فوٹو كھنچوانا

    سوال: کیا لڑکی کے رشتے کے لئے فوٹو لینا جائز ہے؟آج کل ای میل کے ذریعہ لڑکی کی فوٹو لڑکے والوں ایڈریس پہ بھیجتے ہیں،کیا ایسا کرنا شریعت کی نظر میں جائز ہے ؟ اوراگر جائز نہیں ہے مگر لڑکی کے ماں ما باپ فوٹو لینیکے لئے لڑکی کو اصرار کرے تو لڑکی کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 43443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 175-175/M=2/1434 رشتے کے لیے لڑکی کا فوٹو لینا اور لڑکے والے کے پاس بھیجنا جائز نہیں، ضرورت شدیدہ کے بغیر فوٹو کھینچنا، کھنچوانا شریعت میں حرام اور گناہ ہے، رشتے کا انتخاب فوٹو کے بغیر بھی ہوسکتا ہے، لڑکی کے ماں باپ فوٹو لینے پر اصرار کریں تو لڑکی کو چاہیے کہ وہ والدین کو سمجھائے اور فوٹو کی قباحت وشناعت بتلائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند