• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43313

    عنوان: اہل كتاب سے نكاح

    سوال: شوہر کافی عرصہ سے باہر ہے اور ایک مدت سے وہ بیوی سے دور ہے، جنسی تسکین کے لیے وہ عارضی طورپر کسی عیسائی / یہودی عورت سے شادی کرتاہے اس شرط کے ساتھ کہ ہمار ا کوئی بچہ نہیں ہوگا تو کیا یہ جائز ہے؟اگرہاں تو کیا احتیاطی قدم اٹھایاجانا چاہئے؟کیا اس کو اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینی ہوگی؟یا وہ یہ بغیر اجازت کے کرسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 43313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 174-127/L=2/1434 اہل کتاب یہود ونصاریٰ کی عورتوں سے نکاح کرنا بنص قرآنی جائز ہے، مگر آج کل کے یہود ونصاری برائے نام اہل کتاب ہیں، بلکہ ان میں سے اکثر دہریہ ہیں نہ ان کا کسی نبی پر ایمان ہے اور نہ کسی آیمانی کتاب کے قائل ہیں، لہٰذا آج کے دور میں موجود اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح نہ کیا جائے نیز ان سے نکاح کرنے میں خود اپنے ایمان ومال کے خطرے میں پڑنے کا اندیشہ رہتا ہے، اس لحاظ سے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند