• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43284

    عنوان: ممانی سے شادی

    سوال: مامی سے بھانجہ شادی کرسکتا ہے کیا؟ مکمل سند اور مہر کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 43284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 167-133/B=2/1434 ممانی اگر بیوہ ہوچکی ہے اور اس کی عدت گذرچکی ہے اور کوئی رشتہ حرمت کا نہ پایا جاتا ہو تو ممانی کے ساتھ نکاح درست ہے، ممانی ”وَاُحِلًَّ لَکُمْ مَا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ“ کے اندر داخل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند