• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43259

    عنوان: حجامہ کیا ہے؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ حجامہ کیا ہے؟ کیا یہ سنت ہے ؟ اس میں کسی طریقے سے جسم کی کھال سے خون نکالا جاتاہے۔ (۲) کیا دوبھائیوں کی شادی ایک ساتھ کرنا صحیح نہیں ہے؟اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسی شادی جلدی ختم ہوجاتی ہے؟ میرا خود کا تجربہ ہے اس بارے میں ۔ ایسا خیال اگر دل میں رہتاہو کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 43259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 176-149/B=2/1434 حِجامة پچھنا لگوانے کو کہتے ہیں، ایک چھوٹا سا سینگ ان کے پاس ہوتا ہے جہاں سے خون نکالنا ہوتا ہے پہلے کسی نوکدار آلہ سے اس جگہ بیدتے ہیں، اس کے بعد سینگ کے ذریعہ خون کھینچ لیتے ہیں۔ (۲) صحیح ہے۔ (۳) آپ کا مشاہدہ صحیح نہیں ہے۔ آپ کا تجربہ بھی صحیح نہیں ہے، یہ محض آپ کا وہم ہے جو دل میں بیٹھا ہوا ہے۔ شادی ختم ہونے کی وجوہات کچھ اور ہوتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند