معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 42924
جواب نمبر: 42924
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 126-110/N=2/1434 صورتِ مسئول عنہا میں والد صاحب کے کاروبار میں شرعی اعتبار سے آپ کی حیثیت معین ومددگار کی معلوم ہوتی ہے، اس میں آپ شریک یا باتنخواہ ملازم نہیں ہیں پس اگر صورت حال یہی ہے تو والد صاحب کی اجازت کے بغیر آپ کاروبار کی آمدنی سے ایک پیسہ بھی نہیں لے سکتے، جائز نہیں۔ اور اگر آپ کو بیوی کی یا اپنی ضروریاتِ زندگی پوری کرنے میں دقت ودشواری پیش آرہی ہے، اور والد صاحب آپ کو ذاتی اخراجات کے لیے کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو والدین سے کسی قسم کا جھگڑا واختلاف کیے بغیر آپ والد صاحب کے کاروبار سے نکل کر اپنا کوئی مخصوص ومستقل ذریعہ معاش اختیار کرلیں یا والد صاحب کے کاروبار میں باتنخواہ ملازم کی حیثیت سے کام کریں لیکن کسی بھی صورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک اور تعلقات کی خوش گواری میں کوئی فرق نہ آنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند