• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 42748

    عنوان: كسی سے نكاح كرنے كے بعد اگر گم شدہ شوہر واپس آجائے ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر ایک لڑکی کسی لڑکے سے شادی کرتی ہے اوروہ لڑکا کہیں گم ہوجاتاہے یا کہیں غائب ہوجاتاہے یا اسے کوئی اغوا کرلیتاہے اور اس کے گم ہوئے بہت سال گذرجاتے ہوں اور اس کی کوئی خبر نہ آتی ہو تو کیا ا س کی بیوی دوسری شادی کرسکتی ہے؟ یہ سمجھ کر کہ اس کا شوہر مر گیا ہے؟ اگر وہ دوسری شادی کرلے اور کچھ عرصہ کے بعد اس کے شوہر واپس آجائے تو کیا وہ پہلے شوہر کے پاس واپس جائے گی یا دوسرے شوہر کے پاس ہی رہے گی؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 42748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 40-29/B=1/1434 صورتِ مذکورہ میں بیوی دوسری شادی نہیں کرسکتی ہے، بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنا یہ معاملہ کسی شرعی پنچایت میں پیش کرے، وہ تحقیقات اور تلاش وجستجو کے بعد شوہر کا کہیں سراغ نہ لگنے کی صورت میں جب نکاح فسخ کردیں اس کے بعد عدت گذارکر دوسرے کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔ اگر اتفاق سے دوسرا نکاح کرنے کے بعد پہلا شوہر واپس آگیا تو وہ پہلے ہی شوہر کے پاس رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند