• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 42115

    عنوان: ایک انسان نے کسی عالم کو برا کہہ دیا تو کیا تجدید نکاح ضروری ہوجاتی ہے؟

    سوال: ایک انسان نے کسی عالم کو برا کہہ دیا تو کیا تجدید نکاح ضروری ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 42115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1562-1562/M=11/1433 کیا الفاظ اس نے کہے نقل کرکے سوال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ الفاظ موجب کفر ہوں تب تو اس شخص پر توبہ استغفار کے ساتھ تجدید نکاح بھی لازم ہے، اگر موجب کفر نہ ہوں تو تجدید نکاح کی ضرورت نہیں، لیکن کسی عالم کو برا کہنے کا جو گناہ ہوا اس سے توبہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند