• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41658

    عنوان: مدت رضاعت میں چند گھونٹ دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔

    سوال: (۱) کیا چند گھونٹ دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟ (۲) اگر غلطی سے دودھ پلادیاگیا ہو توکیا حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں اور دلیل بھی دیں۔

    جواب نمبر: 41658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1437-1437/M=10/1433 مدت رضاعت میں اگر کوئی بچہ یا بچی کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے، چاہے چندگھونٹ دودھ پئے اور چاہے غلطی سے پلادیاجائے، بہرصورت حکم یکساں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند