• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41371

    عنوان: بنا تیوہاروں والے اسلامی مہینو مے شادی کرنا کیسا ہے

    سوال: سوال یہ ہے کہ جن اسلامی مہینو ں میں کوئی تہوار جیسے عیدیں وغیرہ نہ ہوں مثال کے طور پیذی قعدہ کے مہینے میں تو کیا نکاح کرنا مناسب نہیں ہے؟ میرے سسرال والے کہتے ہیں کہ اس مہینے میں شادی کرنے سے خوش حالی نہیں آتی ، انکا اس طرح کا عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 41371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1397-1396/M=10/1433 کوئی مہینہ منحوس نہیں ہوتا، ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں کہ فلاں مہینے میں شادی کرنے سے خوشحالی نہیں آتی، یہ جاہلیت کا تصور ہے، اسلام مذہب اس کی نفی کرتا ہے، ذی قعدہ میں بھی نکاح بلاکراہت جائز اور درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند