• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41178

    عنوان: دو اولاد کے درمیان وقفہ

    سوال: جناب میری شادی کو ۸ سال ہوئے ہیں اور مجھے اللہ سبحان و تعالی کے فضل وکرم سے سے ۴ بچے ہیں، میں اب ابھی کوئی اور اولاد نہیں چاہتا کچھ وقت تک، اسلئے میں نے اپنی شریک حیات کا لوپ ٹریٹمنٹ کروایا ہے جس سے اولاد کے درمیان کچھ وقت ہوسکتا ہے اگر اللہ سبحان و تعالی چاہے ، تو کیا یہ کروانا جائز ہے یا نہیں؟ تفصیلی جواب دے کر مطمئن کریں۔

    جواب نمبر: 41178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 823-806/N=10/1433 اگر موجودہ بچوں کی صحیح تربیت یا بیوی کی صحت وتندرستی کے مد نظر کوئی عارضی مانع حمل تدبیر اختیار کی جائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند