• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41030

    عنوان: مكاح میں كفو كی حیثیت

    سوال: (۱) کیا غیر سید لڑکا سیدہ لڑکی کے کفّو میں ہے؟ (۲) کیا سیدہ لڑکی والی کی اجازت کے بغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے جب کے لڑکے کی ماہانہ آمدنی لڑکی کے والد کی ماہانہ آمدنی کے مساوی ہو ؟

    جواب نمبر: 41030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837-816/N=10/1433 (۱) سادات، شیوخ اورعلوی حضرات باہم ایک دوسرے کے کفو ہیں اور پٹھان اورنائی وغیرہ ان کے کفو نہیں۔ (۲) غیر سید لڑکا اگر شیوخ اور علویوں میں سے ہے اور لڑکی عاقلہ بالغہ ہے تو ولی کی اجازت کے بغیر بھی نکاح کرسکتی ہے، نکاح ہوجائے گا اور لڑکی کے ولی کو اس نکاح پر کوئی حق اعتراض بھی نہ ہوگا، لیکن لڑکی کا ولی کی اجازت اور سرپرستی کے بغیر اس طرح نکاح کرنا شریعت میں پسندیدہ نہیں، اور اگر غیرسید لڑکا نائی یا پٹھان وغیرہ برادری کا ہے تو اوپر ذکر کردہ تفصیل کے ساتھ اس صورت میں بھی نکاح ہوجائے گا لیکن لڑکی کے ولی کو حق اعتراض بھی حاصل ہوگا کذا فی کتب الفقہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند