• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40976

    عنوان: كیا زانیہ كی بیٹی سے نكاح ہوسكتا ہے؟

    سوال: اگر کسی عورت کے ساتھ زنا ہوجائے تو کیا میں اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہوں جب کہ اس واقعہ سے پہلے ہی اس کی بیٹی تھی؟

    جواب نمبر: 40976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1424-906/L=10/1433 کسی عورت کے ساتھ زنا کرنے کے بعد خود زانی کے لیے اس کی لڑکی سے نکاح کرنا حرام ہوجاتا ہے، اس لیے اگر آپ نے کسی عورت کے ساتھ زنا کرلیا ہے تو اب اس کی لڑکی سے نکاح نہیں کرسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند