• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40833

    عنوان: مہر نکاح کے وقت دینا چاہئے یا کتنا دینا چاہیے؟

    سوال: مہر نکاح کے وقت دینا چاہئے یا کتنا دینا چاہیے؟

    جواب نمبر: 40833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1327-1326/M=9/1433 مہر کا جس قدر حصہ معجل ہو اس کی ادائیگی نکاح یا ملاقات کے وقت کردینی چاہیے اور مہر کا جتنا حصہ موٴجل ہے اس کی فوری ادائیگی اگرچہ لازم نہیں، لیکن جتنا جلد ممکن ہو ادا کرکے ذمہ فارغ کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند