• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40695

    عنوان: میاں بیوی کا اسلام کے مطابق ہمبستری کا طریقہ اور کپڑے اتارنے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: میاں بیوی کا اسلام کے مطابق ہمبستری کا طریقہ اور کپڑے اتارنے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 40695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1268-1268/M=9/1433 باضو سوئیں، پیار ومحبت اور دل لگی کی باتیں کریں، مس، تقبیل (بوسہ) وغیرہ کے ذریعہ تحریک پیدا کریں، بدن کے تمام کپڑے اتارکر بالکلیہ برہنہ نہ ہوجائیں، بقدر ضرورت کپڑے اتاریں، اور اچھا یہ ہے کہ ہمبستری کے وقت اپر سے کوئی چادر وغیرہ ڈھانپ لیں، ماہواری کی حالت میں اور پیچھے کے مقام میں صحبت ہرگز نہ کریں، ایسا کرنا سخت گناہ ہے اور مباشرت کے وقت یہ دعا پڑھ لیں: اللَّہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ فِیْمَا رَزَقْتَنَا.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند