• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40690

    عنوان: رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کے عقائد وخیالات کی تحقیق فرمالیں

    سوال: میری چھوٹی بہن کا رشتہ ہوا انہوں نے کچھ عرصے بعد شادی سے منع کردیا، لڑکی لڑکے سے موبائل پر بات نہیں کرتی ، لیکن میرے بھائی نے اللہ سے رو رو کر دعا کی کہ اگر یہ رشتہ اچھا ہے تو شادی ہو بھائی کے امی کے اور میرے دل میں یہ بات بار بار آرہی تھی کہ کہیں لڑکے والے قادیانی تو نہیں؟ بھائی کے اللہ کے آگے رونے کے بعد لڑکے نے خود ہی انکار کردیا ، ان کے دل میں جو خیال آیا کہ وہ قادیانی تھے یہ صحیح ہے کیا؟ گھر کے ۳ افراد کے دل میں یہ بات آئی۔

    جواب نمبر: 40690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    رشتہ ختم ہوجانے میں کوئی خیر مقدر ہوگی، اس لیے دعا کا اثر اس صورت میں ظاہر ہوا، کسی کے متعلق بلا تحقیق وثبوت یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ وہ قادیانی ہی ہوگا، البتہ جو ہوا صحیح ہوا، اس پر راضی رہتے ہوئے بہتر رشتے کی تلاش جاری رکھیں اور رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کے عقائد وخیالات کی تحقیق فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند