• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40458

    عنوان: پہلے شوہر سے طلاق لئے بغیر دوسرا نكاح كرنا حرام ہے۔

    سوال: پہلے شوہر سے طلاق لئے بغیر عورت دوسرا نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1236-772/L=8/1433 شوہر اول سے طلاق لیے یا خلع کرائے بغیر عورت کے لیے دوسری جگہ نکاح کرنا ناجائز وحرام ہوگا، نیز طلاق یا خلع لینے کے بعد اگر خلوت ہوچکی ہو تو عدت گذارنا بھی لازم وضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند