• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39968

    عنوان: مہر فاطمی كی مقدار كیا ہے؟

    سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ مہر فاطمی کی شئی مقدار کیا ہے ور اس میں سکّہ رائج الوقت کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 39968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1063-656/L=8/1433 مہر فاطمی کی مقدار ڈیڑھ کلو تیس گرام 900 ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے بوقت ادائے مہر اس کی جو قیمت بنتی ہو دیدی جائے، مہر فاطمی میں سکہ رائج الوقت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند