• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39468

    عنوان: خاوند کے حقوق

    سوال: سوال ہے کہ بیوی کے ماں باپ اسے امریکی شہریت دلانا چاہتے ہیں، لیکن خاوند نہیں مانتا ، کیوں کہ اسکا گھر پریشانی میں ہے، اب بیوی پہ کس کے زیادہ حقوق ہیں اپنے خاوند کے یا ماں باپ کے ؟

    جواب نمبر: 39468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 988-988/M=7/1433 شادی کے بعد بیوی پر خاوند کے حقوق زیادہ ہیں، لیکن بیوی کے ماں باپ اسے کیوں امریکی شہریت دلانا چاہتے ہیں؟ اور خاوند کہاں رہتا ہے؟ اور والدین امریکی شہریت صرف بیوی کو دلانا چاہتے ہیں، یا میاں بیوی دونوں کو؟ یہ امور سوال میں واضح نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند