• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39358

    عنوان: كيا اس طرح نكاح هوجائے گا؟

    سوال: کیا اس طرح کا نکاح ہوجائے گا کہ لڑکی اور لڑکا ایک ہی جگہ موجود ہوں جب کہ مولانا صاحب جنہیں نکاح پڑھاناہے وہ کسی دوسری جگہ ہوں اور وہ فون پر خطبہ پڑھیں اور ایجاب و قبول کروائیں؟ اگر ہوجائے گا تو یہ بھی بتائیں کہ گواہ مولانا صاحب کے پاس ہونے چاہئے یا لڑکی اور لڑکا کے پاس؟ مہربانی فرماکر صراحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1226-1016/B=7/1433 مذکورہ طریقہ پر نکاح صحیح نہ ہوگا، دولہا دولہن، دونوں گواہ اور نکاح پڑھانے والا قاضی سب کا ایک مجلس میں ہونا ضروری ہے، اگر دولہن نے اپنے نکاح کی اجازت وکیل کو دیدیئے تو پھر اس کا ہونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند