معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 39312
عنوان: نکاح کرنا بھی ایک عبادت ہے
سوال: میری عمر 32/ سال ہوگئی ہے اور اب تک میری شادی نہیں ہوئی ہے، چونکہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میں گھریلوذمہ داریاں پوری نہیں کرسکوں گی۔ میں یہ بھی محسوس کرتی ہوں کہ میں ایک وفا شعار بیوی ثابت نہیں ہوسکوں گی جو خود ایک بہت بڑا گناہ ہے۔ جنسی مسائل میں میری کبھی دلچسپی بھی نہیں رہی ہے ۔ مذکورہ حقیقت کے پیش نظر اگر میں شادی نہ کروں تو اسلامی حکم کیا ہوگا؟اسلام میں میرا پورا ایمان ہے اور جوش جو جذبہ کے ساتھ میں ہر عبادت کرتی ہوں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 3931231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1244-1030/B=7/1433
نکاح کرنا بھی ایک عبادت ہے، اس سے آدھا تقویٰ پیدا ہوجاتا ہے، آدمی کے اندر پاکدامنی پیدا ہوجاتی ہے، نکاح کرنا سنت ہے، نکاح کے بعد آپ کو وفاشعار بیوی بن کر رہنا ہوگا۔ اپنے شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری میں بہت اجر وثواب ہے، سنت پر عمل کرنے میں خیر ہی خیر ہے۔ سنت ترک کرنے سے ترکِ سنت کا گناہ ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند