• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39032

    عنوان: نزدیكی رشتوں میں نکاح

    سوال: لڑکی کی ماں ور باپ خلیرے بھائی اور بہن ہیں ا ور لڑکا لڑکی کے ماں باپ کا مامو زاد بھائی لگتا ہے اور لڑکی اسکی پھپری بہن کی بیٹی ہوئے تو کیا اس لڑکے کا نکاح اس لڑکی سے ہوگیا؟اور اگر ہو جائے تو کیا ایسے نزدیکی ور الجھے ہوئے رشتوں سے پرہیز کرنا چاہیے یا اس میں کوئی حرج نہیں؟

    جواب نمبر: 39032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 929-929/M=6/1433 اگر لڑکی اور لڑکے درمیان جواز نکاح سے مانع کوئی امر حرمت رضاعت وغیرہ نہیں ہے تو دونوں کا نکاح آپس میں جائز ہے اور ایسے نزدیکی رشتوں سے نکاح میں کوئی الجھن اورحرج کی بات نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند