• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38888

    عنوان: کیا خالو کے ساتھ نکاح جائز ہے؟خالہ (خالو کی اہلیہ) حیات ہیں۔

    سوال: کیا خالو کے ساتھ نکاح جائز ہے؟خالہ (خالو کی اہلیہ) حیات ہیں۔

    جواب نمبر: 38888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 992-817/B=6/1433 خالو کے ساتھ کوئی نسبی رشتہ نہیں ہے اس لیے اگر خالو نے خالہ کو طلاق دیدی ہے اور عدت پوری ہوچکی ہے تو خالو کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے، لیکن اگر خالہ حیات ہے اور خالو کے نکاح میں ہے تو ایسی صورت میں خالو کے ساتھ نکاح درست نہ ہوگا۔ خالہ اور اس کی بھانجی دونوں ایک نکاح میں نہیں ہوسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند