• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38709

    عنوان: شادی کے لئے صلاة الحاجہ پڑھ سکتاہوں؟

    سوال: میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو کیا اس سے شادی کے لئے دعا مانگ سکتا ہوں؟اور اس سے شادی کے لئے صلاة الحاجہ پڑھ سکتاہوں؟ میں اس لڑکی سے بہت پیار کرتا ہوں اور جائزطریقے سے اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں تو کیا میں اس سے شادی کے لئے صلاة الحاجة پڑھ سکتاہوں؟اور ویسے بھی ہر نماز کے بعد اسکا نام لے کر اس سے شادی کی دعا کر سکتا ہوں کیا؟

    جواب نمبر: 38709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 879-879/M=6/1433 شادی سے پہلے لڑکی اجنبیہ ہوتی ہے، لہٰذا شادی سے پہلے پیار ومحبت کرنا اور اس کا تصور وخیال دل میں جمانا اور اس کا نام لے لے کر دعا کرنا اس سے بچنا چاہیے، صلاة الحاجة پڑھنا ممنوع نہیں ہے لیکن اس اجنبیہ کا تصور نہ جمائیں،اگر رشتہ مناسب ہو تو مشورہ اور استخارہ کرکے فوراً نکاح کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند