• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38588

    عنوان: میرا اور تیسری عورت کی بیٹی کا اپس میں نکاح ہو سکتا ہے کہ نہیں؟

    سوال: میں نے بچپن میں اپنی پھوپھی یعنی اپنے ابّو کی بہن کا دودھ پیا تھا اور میرے پھوپھی کے بچوں نے، آگے ایک اور عورت کا دودھ پیا ہے، سوال یہ ہے کہ میرا اور تیسری عورت کی بیٹی کا اپس میں نکاح ہو سکتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 38588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 987-812/B=6/1433 آپ کا رشتہ اس تیسری عورت کے ساتھ یا اس کی بیٹی کے ساتھ نامحرمیت کا نہیں معلوم ہوتا اس لیے تیسری عورت کی لڑکی کے ساتھ آپ کا نکاح درست ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند