• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38449

    عنوان: مسئلہ رضاعت

    سوال: میراآپ سے سوال یہ ہے کہ ایک دادی نے اپنے ایک پوتے کو (جو کی بیٹے کے طرف سے ہے) چھاتی دی ہے، لیکن ایسے حالات میں کہ وہ دودھ پلانے والی ماں نہیں تھیں۔ تا ہم زیادہ وقت تک اور بار بار چھاتی دینے کے وجہ سے اس کے پستانوں سیدودھ جیسا ایک مادہ نکلتا تھا جسے بچہ دودھ سمجھ کر پی جاتا تھا۔ اب اس لڑکے کا نکاح اپنی چچا زاد لڑکی سے جائز ہے؟ لڑکے اور لڑکی کا باپ دونوں بھایء ہیں اور مذکورہ چھاتی دینے والی عورت کے بیٹے ہیں۔

    جواب نمبر: 38449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 791-480/H=5/1433 دادی نے مدت رضاعت میں پوتے کو دودھ پلادیا تو اُس پوتہ (رضیع) کی دادی پوتے کی رضاعی ماں بن گئی اور چچا اس پوتے کا رضاعی بھائی ہوگیا، چجا کی بیٹی اس پوتہ کی رضاعی بھتیجی ہوگئی جس طرح نسبی حقیقی بھتیجی سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بھتیجی سے بھی حرام ہے، پس مذکور فی السوال لڑکے (پوتے) کا نکاح اپنی چچا زاد بہن (رضاعی بھتیجی) سے نہیں ہوسکتا یعنی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند