• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38324

    عنوان: نكاح كا آسان طریقہ

    سوال: میں جاننا چاہتا ہو ں کہ نکاح کا اسلام میں آسان طریقہ کیا ہے؟ اور اگر لڑکا اور لڑکی نے آپس میں نکاح قبول کیا تو کیا وہ نکاح ہو سکتا ہے؟ جیسا کہ میں جانتاہوں کہ نکاح پڑھنا سنّت ہے، مہر فرض ہے ، اگر لڑکا اور لڑکی دونوں ایک عورت کے سامنے ایک دوسرے کو قبول کرے تو یہ کیا جائز نکاح ہے؟

    جواب نمبر: 38324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 767-643/B=5/1433 نکاح کے وقت دو مسلمان مرد گواہوں کا ہونا ضروری ہے، لڑکی بلا کسی جبر واکراہ کے اپنے نکاح کی اجازت دے اس کے بعد کم ازکم دو گواہوں کے سامنے نکاح پڑھانے والا نکاح پڑھائے اور لڑکا ان گواہوں کے سامنے قبول کرے، جب نکاح درست ہوگا۔ صرف لڑکا اور لڑکی آپس میں قبول کرلیں تو اس سے نکاح درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند