• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37978

    عنوان: بيماري كي منتقلي كا عقيده صحيح نہیں

    سوال: سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی سے رشتہ کرنا چاہا پر اس کے خاندان میں ایک نسلی بیماری ہے کڈنی کی اور کچھ لوگ ذہنی کشمکش کے شکاربھی ہیں۔ اس کے والد کے والد کی بہن کا کڈنی کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔ اگر ہم رشتہ کرتے ہیں تو یہ نسلی بیماری منتقل ہوسکتی ہے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 628-529/B=5/1433 اگر آپ کو تحقیق ہے کہ لڑکی کے گھرانے میں نسلی اور خاندانی بیماری ہے تو آپ کواختیار ہے، آپ کسی اور گھرانے میں پیغام بھیجیں، آپ کسی ایک خاندان میں رشتہ کرنے کے پابند نہیں، آپ کسی دوسرے کے یہاں پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ======================= نوٹ: جواب درست ہے البتہ بیماری کی منتقلی کا عقیدہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند